بھارتی اداکار اور کامیڈین دوران شوٹنگ برین ہیمرج کے باعث چل بسے

Sep 19, 2025 | 19:00:PM
بھارتی اداکار اور کامیڈین دوران شوٹنگ برین ہیمرج کے باعث چل بسے
کیپشن: روبو شنکر ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

روبو شنکر نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹر ان کی کڑی نگرانی کر رہے تھے تاہم چند گھنٹوں کے اندر ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہو گئی۔ ساتھی اداکار کمل ہاسن، کارتی، سمرن بگا سمیت کئی ستاروں نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5 روپے کیوں کم دیئے،ظالم شخص نے سبزی فروش کو قتل کر دیا