5 روپے کیوں کم دیئے،ظالم شخص نے سبزی فروش کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار کے شہر جہان آباد میں ایک المناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جہاں پانچ روپے کیلئے سبزی فروش کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ مشتعل افراد نے لاش کو سڑک کے کنارے رکھ کر احتجاج کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معین عالم نامی 70 سالہ سبزی فروش معمول کے مطابق اپنے کھیت سے سبزی بیچنے بازار کے لئے نکلا تھا، کہ اسی دوران مارکیٹ کمیٹی کے ایجنٹ وکی پٹیل نے معین عالم سے رقم کا تقاضا کیا، معین عالم نے اسے 10 روپے دیے تاہم ملزم نے یہ رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے 15 روپے مانگے۔رپورٹس کے مطابق 5 روپے کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور ملزم نے معین عالم کو سینے پر زور سے گھونسا مارا، جس کے باعث معمر شخص زمین پر گر پڑا، ملزم وکی پٹیل وہاں سے بھاگ گیا،موقع پر موجود افراد نے بزرگ سبزی فروش کو اُٹھانے کی کوشش کی مگر وہ جان کی بازی ہار گیا، مشتعل لوگوں نے مین روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ سبزی فروش معین عالم کو پیسوں کے لین دین پر قتل کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان: طالبان کی زیر حراست برطانوی جوڑے کی آٹھ ماہ بعد رہائی