بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے:سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی نے شکست کھائی ہے، وہ کوئی اور شرارت کرسکتا ہے۔
بانی کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، معیشت کے حوالے سے بانی نے کہا ہمیں متحد ہوکے کام کرنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دو تہائی اکثریت والی پارٹی کے لیڈر باہر نہ لا کر اتحاد پیدا نہیں ہوسکتا، بانی تمام مقتدرہ حلقوں کو پیغام دیا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، ہم قومی یکجہتی کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ احتجاجی تحریک ہمارا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات ابھی نہیں ہوئی ہے، بطور اپوزیشن ہم بات کرتے رہیں گے یہ ہمارا حق ہے، 6 مئی کو جیل میں بریفنگ سے متعلق بانی نے کوئی بات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 3244 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا