پہلے دن ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،کتنا مہنگا ہوا؟

Mar 20, 2023 | 12:36:PM
پہلے دن ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،کتنا مہنگا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈالر پھر تگڑا، طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا  جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ضرور پڑھیں :ماہ رمضان ،پنجاب حکومت کا عوام بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
انٹربینک میں ڈالر 282 روپے سے تجاوزکرگیا ہے،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 281.71 روپے سے بڑھ کر 282.25 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے ،درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔

گزشتہ ہفتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 71 پیسے سستا ہوکر 281.71 روپے پر بند ہوا۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے کا ہوگیا۔