والدین کے بغیر پہلے رمضان نے معاذ صفدر کو رلا دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدرکووالدین کے بغیر پہلے رمضان نے رلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
معروف ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے سوشل میڈیا پرایک جذباتی ویڈیو میں اپنے والدین سے الگ رہتے ہوئے پہلا رمضان دکھایا جس نے خاندانی نظام اور علیحدہ رہائش کے موضوع پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
معاذصفدر نے ویڈیو میں سحری اور افطارکے وہ لمحات دکھائے، جہاں وہ والدین اور بہن بھائیوں کی کمی محسوس کرتے نظر آئے، ویڈیو میں ان کی جذباتی کیفیت نے مداحوں کو بھی متاثر کیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان مختلف آرا سامنے آئی ہیں، کچھ مداح پرانے رمضان وی لاگز کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے،کئی افراد نے ان کے والد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے خودمختاری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اب معاذ کو ان خواتین کے جذبات کا اندازہ ہو رہا ہوگا جو شادی کے بعد اپنا گھر چھوڑتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ چونکہ والدین زیادہ دور نہیں اس لیے رمضان کے چند دن اکٹھے گزارے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمری میں شادی کے فیصلے پر آج بھی افسوس ہے: نازلی نصر
یاد رہے کہ معاذ صفدر پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں،یوٹیوب پر بھی ان کے بڑی تعداد میں سبسکرائبرز موجود ہیں، وہ اپنی فیملی وی لاگز کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔
معاذ اپنی اہلیہ صبا معاذ اور دو بیٹوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، صبا معاذ بھی معروف انفلوئنسر ہیں اور اکثر وی لاگز میں دکھائی دیتی ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں معاذ صفدر نے اپنے والد کے مشورے پر علیحدہ گھر منتقل ہونے کا فیصلہ کیاتھاکیونکہ ان کے والد کا مؤقف تھا کہ شادی شدہ بیٹوں کو الگ رہ کر اپنی ذمہ داریاں خود سنبھالنی چاہئیں تاکہ خاندان مضبوط بنیادوں پر قائم رہ سکے۔