کم عمری میں شادی کے فیصلے پر آج بھی افسوس ہے: نازلی نصر

Feb 19, 2026 | 15:10:PM
کم عمری میں شادی کے فیصلے پر آج بھی افسوس ہے: نازلی نصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کم عمری میں شادی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دے دیا۔
حال ہی میں نازلی نصر نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر، محبت اور وفاداری پر کھل کر گفتگو کی۔
نازلی نصرنے کہا کہ پہلی شادی کے تلخ تجربے کے بعد میری دوسری شادی نے مجھے یہ سکھایا کہ دنیا میں آج بھی سچی محبت اور وفاداری موجود ہے، موجودہ شوہر محسن طلعت کی زندگی میں آمد نے مجھے محبت پر دوبارہ یقین دلایا۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کا تذکرہ کرتے ہوئے   کہا کہ کم عمری میں شادی کا فیصلہ درست نہیں تھا اور میں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس کرتی ہوں۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے آج کے شعور کے ساتھ ماضی میں واپس جانے کا موقع ملے تو میں کبھی اتنی جلدی شادی نہ کروں، خواتین کو 28 یا 29 برس کی عمر میں شادی کا فیصلہ کرنا چاہیے اور یہی وہ بات ہے جس پر انہیں سب سے زیادہ ندامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم سٹار میرا وزارت ثقافت کی خیر سگالی سفیر منتخب
واضح رہے کہ نازلی نصر نے پی ٹی وی سے کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہیں ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘ سے غیر معمولی شہرت ملی،کیریئر کے عروج پر انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد طویل عرصے تک سکرین سے غائب رہیں، اب انہوں نے دوبارہ انڈسٹری میں واپسی کی ہے ۔