فلم سٹار میرا وزارت ثقافت کی خیر سگالی سفیر منتخب
کیپشن: اداکارہ میراوفاقی وزیرثقافت کےساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فلمسٹار میرا وزارت ثقافت کی خیر سگالی سفیر منتخب ہوگئیں ۔
فلم سٹار میرا نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب کھچی سے ملاقات کی،اس موقع پر وفاقی وزیرثقافت نے پاکستانی سنیما کے لئے فلم سٹار میرا کی طویل خدمات کو سراہا اور انہیں خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔
وفاقی وزیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستانی فلموں کے فروغ کے لئے بھی فلم سٹار میرا کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔

فلم سٹار میرا شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’سائیکو‘‘ میں ایک مشکل کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں ،فلم میں اس طاقتور کردار کے ذریعے میرا کے کیریئر کا نیا انقلابی دور بھی شروع ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم’’سائیکو‘‘ کے پروڈیوسر سلمان بٹ ہیں۔