معروف اداکارہ کی لاش کار سےبرآمد

Feb 20, 2022 | 14:31:PM
معروف ہالی ووڈ، اداکارہ ،غیرملکی میڈیا ،گمشدگی،پولیس
کیپشن:  خاتون کی لاش (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے پرلمین کی لاش  گاڑی سے برآمد۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  43 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ تین روز سے لاپتہ تھیں تاہم دو روز قبل ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہو ئی ہے تاہم موت کی وجہ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے،پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔

 پولیس نتحقیقات کے مطابق اداکارہ کی لاش جمعے کی صبح ہالی ووڈ میں رنین کینین پارک کے داخلی دروازے کے قریب کھڑی ایک   کار سے ملی،اداکارہ کو قتل کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے پولیس نے چھان بین شروع کر دی ہے۔

 اداکارہ  لنڈسے پرلمین

خیال رہے کہ اداکارہ  لنڈسے پرلمین کے دوستوں اور خاندان کے افراد نے چند روز قبل  ان  کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی اور 13 فروری کو جب وہ گھر واپس نہیں لوٹیں تو اسے تلاش کرنے میں عوام سے مدد کی درخواست کی تھی اور اداکارہ کو تلاش کرنے میں دن رات ایک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے