آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Feb 20, 2022 | 11:56:AM
دنیا،بھارت، شوہر ، آملیٹ ، انکار، بیوی،پولیس،گرفتار
کیپشن: متاثرہ خاتون خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شوہر  کیلئے آملیٹ بنانے سے انکار کرنا بیوی کو اتنا مہنگا پڑا کہ جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹنہ کے علاقے بہار میں شوہر نے سفاکیت کی انہتا کردی، آملیٹ نہ ملنے پر بیو ی کو گلا گھونٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور خاتون کی لاش کو چھت سے لٹکا دیا، ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیٹا ہے  جن کی درخواست پر بیٹے کیخلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اجیت سنگھ  نشے کی حالت میں تھا جب اس نے اپنی اہلیہ سے آملیٹ کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے آملیٹ بنانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا  جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیںمعروف اداکارہ کی لاش کار سےبرآمد
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں،جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیںپی ایس ایل7: سکیورٹی پر مامور لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش