خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات۔۔ جے یو آئی آگے، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست

Dec 20, 2021 | 15:08:PM
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات
کیپشن: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کےبلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام آگے  جب کہ  تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔تحصیل چیئرمین کے لیے جے یو آئی 11، تحریک انصاف 10 ، اے این پی 3، جماعت اسلامی دو اور آزاد ارکان دو نشستوں پر کامیاب۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر نوبیا ہتا دلہن کے ہمرا ہ ایسی جگہ پہنچ گئے،دیکھ کر سب حیران

تفصیلات کے مطابق  ابتدائی نتائج میں جے یوآئی پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 17 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام  آگے جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار 

پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، عوامی نیشنل پارٹی کے تین اور جماعت اسلامی کے دوجبکہ دو آزاد ارکان بھی تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی اور مسلم لیگ ن ہری پور کی تحصیل خان پوعکی تحصیل چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب رہی۔پشاور میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 7 تحصیلوں میں سے پی ٹی آئی صرف ایک نشست جیت سکی۔ جے یو آئی اب تک 3 اور اے این پی دو تحصیل کونسلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی کو برتری حاصل ہے۔ پشاور سٹی میئر کی نشست کے لیے جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر ہیں۔

مردان میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام ف کامیاب قرار پائے جب کہ 2 تحصیلوں پر اے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔

بنوں کی تحصیلوں میں سٹی میئر کی سیٹ پر پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔ تحصیل رستم، بونیر، کاگرہ، گدیذئی، ڈگر اور گمبٹ کی چیئرمین کی نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں۔تحصیل چیرمین شبقدر کی نشست پر جے یو آئی کے حمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹانک کی دونوں تحصیلوں میں بھی جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔تحصیل نورنگ میں جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی عزیز اللہ 17 ہزار ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے ہیں۔