نو مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )انسداد دہشت گردی عدالت نےنو مئی کےدو مقدمات میں خدیجہ شاہ سمیت8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے۔
ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جبکہ ملزم عثمان احمد مرسلین ، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس وارنٹ جاری ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم،ڈالربھی سستاہوگیا
عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور ملزم صفدر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم بھی دےدیا ہے،یہ دونوںملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں جن کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔