ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی مہم

Sep 19, 2025 | 09:20:AM
 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی مہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی مہم شروع کردی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ  بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے، 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
سی ٹی او کامزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کریں گے ،تاہم خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی بند کرنے سمیت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس اقدام کا مقصد قانون کی پاسداری اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا ہے۔