روس میں پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Sep 19, 2025 | 07:40:AM
روس میں پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے شہر پیٹروپاولوسک،کامچاتسکی اور گرد و نواح میں 7.8 شدت کے زلزلے نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔
زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا جو انتہائی خطرناک ہے،زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی،تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 30 جولائی کو 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے ہوائی، کیلیفورنیا اور جاپان میں تباہ کن سونامی لہریں پیدا کی تھیں،زلزلے کا مرکز کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب روس کے شہر پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی تھا،جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں اور سرکاری اعلان تک بلند مقامات پر مقیم رہیں،تاحال کینیڈا، امریکا یا ہوائی کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا لیکن روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں زبردست الرٹ جاری ہے۔