پنجگور: فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق

Oct 19, 2025 | 18:46:PM
پنجگور: فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق
کیپشن: ولید صالح بلوچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔

پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پرمعطل اہم عہدیدار کو ہٹادیاگیا

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہر میں 100سے زائد ایڈز کے کیسز رپورٹ ،محکمہ صحت اِن ایکشن

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے پنجگور میں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا اور واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے ولید صالح کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔