نوابشاہ: ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

Oct 19, 2025 | 18:32:PM
نوابشاہ: ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ
کیپشن: ایڈز ٹیسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور سکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر قانونی بلڈ بینکوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی والے مردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچ گئے، گوشت کہاں سپلائی کیا جارہا تھا؟ملزموں کے ہوشرباانکشافات