کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔
حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگوشت برآمدکیا اور چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ترکیہ نے اہم بیان جاری کردیا
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردارگوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتےتھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پرمعطل اہم عہدیدار کو ہٹادیاگیا