پاکستان اور افغانستان میں سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: ترکیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں بردار ممالک ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈھاکا ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال