ڈرامہ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘آن ایئر،شائقین نے کہانی کوشاندارقراردیدیا
صنم سعید اس ڈرامے کے ذریعے نصف دہائی بعد ٹی وی سکرین پرواپس آئی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میگا کاسٹ ڈرامہ ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘آن ایئرہوگیااور شائقین نے اس کی پہلی قسط کو ہی شاندار قرار دے دیا۔
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘کے نمایاں فنکاروں میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر شامل ہیں،اس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

شائقین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کو سراہتے ہوئے اس کی کہانی کو دلچسپ قرار دیاہے،اس میں بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمایوں سعید اور سجل علی کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کیا گیا ہے،سجل علی اور ہمایوں سعید کو مبینہ طور پر رومانوی جوڑی کے طور پر دکھائے جانے کے حوالے سے کچھ دن قبل ندیم بیگ نے کہا تھا کہ مکمل ڈراما دیکھے بغیر دونوں پر تنقید درست نہیں، عین ممکن ہے کہ ان کے کردار ایسے نہ ہوں، جیسے ٹیزر میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماڈل واداکارہ حمیرا اصغرکیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘کے ذریعے صنم سعید بھی لگ بھگ نصف دہائی بعد ٹی وی سکرین پرواپس آئی ہیں۔