ماڈل واداکارہ حمیرا اصغرکیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری)ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
حمیرااصغر کی ڈی این اے رپورٹ ممکنہ طور پر پیر تک موصول ہو گی اور ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر رپورٹس آگئیں تو ڈاکٹرز کے پاس بھیجی جائیں گی ۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ماڈل واداکارہ کی ڈی این اے رپورٹ اور کیمیکل رپورٹ ڈاکٹر کے پاس جائیں گی ،دونوں رپورٹ کو دیکھ کر ڈاکٹر موت کی وجہ لکھ کر بتائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
ایس ایس پی ساؤتھ کاکہناہے کہ حمیرا اصغر کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔