معروف اداکارہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

Jul 19, 2025 | 12:54:PM
معروف اداکارہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ  سنگیتابجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات کے دوران چور قیمتی گھریلو اشیا ءلے گئے جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی کو اپنے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات کا علم اُس وقت ہوا جب انہوں نے کئی مہینوں بعد وہاں کا دورہ کیا،سنگیتا بجلانی جب اپنی دو گھریلو ملازمائوں کے ساتھ فارم ہاؤس پہنچیں تو مین گیٹ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ کھڑکیوں کی گرلیں زبردستی نکالنے جانے کے شواہد ملے۔


ماڈل واداکارہ  کے فارم ہاؤس سے ٹیلی ویژن غائب تھا جبکہ دیگر املاک کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیا۔ چوروں نے گھریلو سامان بشمول بستر، ریفریجریٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چوری کرنے کی کوشش میں نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق پر آئی ایس پی آر نے مفصل ڈاکیومنٹری ریلیزکردی

سنگیتا بجلانی نے پونا پولیس کو شکایت میں بتایا کہ میں والد کی خرابی صحت کے باعث کئی مہینوں تک فارم ہاؤس نہیں آئی تھی، جمعے کو جب وہاں پہنچی تو ہر چیز تباہ تھی۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا تجزیہ لینا شروع کر دیا۔