ڈالر کی پھر اونچی اڑان ۔۔مزید مہنگا ہوگیا 

Apr 19, 2022 | 12:15:PM
ڈالر مزید مہنگا،
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کئی روز تک مسلسل قیمت میں کمی کے بعد امریکی ڈالرنے بار پھر اونچی پرواز شروع کردی، ایک ہی روز میں امریکی ڈالر مزید 96 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 96 پیسے اضافے سے 183 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں خاصا ضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 183 روپے پر فروخت ہوا۔پاکستان کی نئی حکومت بننے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کم ہوچکی ہے عمران حکومت کے آخری دنوں میں ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف حکومت میں وزیر قانون کون ہوگا؟ لیگی رہنما خواجہ آصف بول پڑے