شہباز شریف حکومت میں وزیر قانون کون ہوگا؟ لیگی رہنما خواجہ آصف بول پڑے

Apr 18, 2022 | 21:02:PM
شہبازشریف حکومت، وزیر قانون کون، خواجہ آصف، بول پڑے
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف حکومت میں وزیر قانون کون ہوگا، لیگی رہنما خواجہ آصف بول پڑے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ وفاقی کابینہ کا معاملہ حل ہو گیا ہے،بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہوں گے ،ان کا کہناتھا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے جبکہ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پاور اور پٹرولیم کی وزارت شاہد خاقان عباسی دیکھیں گے، اقتصادی امور کی وزارت ایاز صادق دیکھیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ بلوچستان میں فائرنگ واقعہ پر بی این پی مینگل کے تحفظات تھے ، بی این پی مینگل کے تحفظات کے باعث حلف برداری میں ایک دن تاخیر ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری قتل کیس، عدالت نے کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا