وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے

May 18, 2026 | 23:41:PM
وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں،وفاقی حکومت نے سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن سید علی مرتضٰی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید علی مرتضٰی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

دریں اثناء سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن حامد یعقوب شیخ کو سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک (جو بھی پہلے ہو) تفویض کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ قانون کے چارج میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے، وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری قانون کے چارج میں 6 ماہ کیلئے کی گئی توسیع رواں ماہ 12 مئی 2026  سے شمار ہو گی۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا قطری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال