وزیراعظم شہباز شریف کا قطری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

May 18, 2026 | 23:25:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا قطری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کا قطری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس  کیانی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آج شام ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان کی صورتحال اور پاکستان کی قیادت میں جاری امن کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کرنے پر قطری ہم منصب اور وہاں کی قیادت کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا، سفارت کاری پر زور: وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اپنی مخلصانہ اور بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں وزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور مزید کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کیا جائے۔ رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

گفتگو کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے لیے بھی اپنی نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان