وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

May 18, 2026 | 14:28:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے دکانوں اور مارکیٹس کے اوقاتِ کار پر پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا ہے، تمام دکانوں، بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو استثنیٰ دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو 31 مئی تک اوقاتِ کار پر پابندی سے متعلق استثنیٰ حاصل ہوگا، بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام دکانوں، شاپنگ مالز اور مارکیٹس کو 6اپریل کے نوٹیفکیشن سے عارضی استثنیٰ دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو ضلعی انتظامیہ نے جعلی قرار دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے 2روز قبل جاری کردہ بیان کے  مطابق اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت برقرار رہیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں سے متعلق نیا قانون نافذ

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی ترقیاتی بجٹ کاجائزہ اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویزکاجائزہ لیا جائےگا، وفاقی ترقیاتی بجٹ کاحجم مختص کرنےسےمتعلق غورکیاجائے گا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سےبجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلیےفنڈزمختص ہوں گے،اجلاس میں رواں مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کورواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات پر بریفنگ دی جائےگی،رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 173ارب روپےکٹوتی کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق خطےکی صورتحال کےباعث پیٹرول سبسڈی دینےکےلیےترقیاتی بجٹ کم کیا گیا،جاری سال وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار10ارب سےکم ہوکر837 ارب روپے رہ گیا۔