سکردو، اسلامی تحریک کےوزیر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جی بی اے سات اسکردو ون میں اسلامی تحریک نے استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔
جی بی اے سات اسکردو ون سے اسلامی تحریک کے وزیرالیاس استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک علامہ شبیر میثمی کہتے ہیں اسلامی تحریک اور استحکام پاکستان پارٹی مل کر راجہ جلال کو فتح دلائیں گے ۔ اس اتحاد کے بعد راجہ جلال کی جیت یقینی ہے ۔ راجہ جلال کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کی سیاسی داننش مندی قابل تعریف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا