خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی سے جاری کردی جائیں گی۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ عید کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند گزشتہ روز نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت