جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کےخلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں، فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی حمایت کردی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کےخلاف تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حافظ نعیم الرحمان سے گفتگو کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی مسائل پر جمہوری جدوجہد لائق تحسین ہے، پیٹرولیم لیوی پر وفاق عوام کو ریلیف دے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے: لیاقت بلوچ