قصور؛ حوالات سے فرار ڈاکو پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ذاکر حسین)قصورکے تھانہ گنڈاسنگھ کی حوالات سے فرار ہونیوالا ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈاسنگھ کے علاقہ چوہڑی والا کے قریب پولیس مقابلے میں حوالات سے فرار ہونیوالا ڈاکو عرفان عرف فانی ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ڈاکو راہزنی، قتل اور اقدام قتل کے 16 مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔
قبل ازیں حراست سے فراری پر سابق ایس ایچ و گنڈا سنگھ سمیت 04 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ جبکہ 06 کو ڈسمس کیا گیا تھا ۔
امروز 04 ڈاکو شہری عنایت اللہ سے چوہڑی والا کے قریب واردات کر کے فرار ہو رہے تھے ۔تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے بروقت ریسپونڈ کیا تو ڈاکوؤں نے مختلف اطراف سے پولیس پر فائرنگ کر دی
ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے عرفان عرف فانی مارا گیا، چھینی گئی رقم اور قبل ازیں صدر قصور کے علاقہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے