جماعت اسلامی کے رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے

May 18, 2025 | 18:26:PM
جماعت اسلامی کے رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے
کیپشن: حافظ لطف اللہ بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد افتخار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما،  داعی قرآن حافظ لطف اللہ بھٹو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما،  داعی قرآن حافظ لطف اللہ بھٹو 3روز سے بخار میں مبتلاتھے ،وہ علالت کے  باعث آج انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ کل صبح 8بجے ادا کی جائے گی، مرحوم ہالاکےنواحی منصورہ گاٶں میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائےگا۔

سوگواران میں7 بیٹے ، 4 بیٹیاں اوربیوہ میں شامل ہے ، ضلع امیر جماعت اسلامی فقیر محمد لاکھو ، ایاز اصلاحی ، احسن بھٹو نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

 دوسری طرف جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے بڑی چال چل دی، کوہلی اور بمرا کی ورلڈ الیون سے چھٹی