اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

May 18, 2023 | 11:27:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: شاہ محمود قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 مئی تک ملتوی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین کی رہائی کا حکم دیا جبکہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔