عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا:حمزہ شہباز

May 18, 2022 | 14:24:PM
عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا:حمزہ شہباز
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پہلے بھی ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا، آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت  ہی چلیں گے، عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی، سید حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مل جل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے، عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،سازشی عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔