سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

Jul 18, 2023 | 22:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،جس کے تحت آج سے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے ۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل 18 جولائی 2023 کی مناسبت سے ذوالحجہ 1444 ہجری کے مہینے کا آخری دن ہوگا،ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ام القراء کیلنڈر کے مطابق بدھ 1445 ہجری کل 19 جولائی 2023 کو  نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا۔ ب

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، شام، عراق، اردن، عمان اور مراکش میں بھی کل بروز بدھ 19 جولائی 2023 کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا پہلا دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

19 جولائی 2023 بروز بدھ سے محرم الحرام کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرکاری ادارے حرمین نے 9 سے لے کر 15 ویں محرم کے روزوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا.

نئے اسلامی سال 1445 کی شروعات ہوتے ہی مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور نئے اسلامی سال کو خوش آمدید کہا، مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے سامنے بلند و بالا کلاک ٹاور کونئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے تھری ڈی لائٹس روشن کی گئی۔