چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

Jul 18, 2023 | 21:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں محرم الحرام 1445ء ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

محرم الحرام 1445ء ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا۔

یہ بھی پڑھیے: آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں، محکمہ موسمیات

   انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پورے ملک میں عدم رویت رہی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1445ء ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔