آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں: محکمہ موسمیات

Jul 18, 2023 | 18:41:PM
آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں: محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں آج کوئٹہ میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز سمیت دیگر حکام شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہر میں خودکش دھماکا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت پاکستان کے بیشتر شہروں میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنا مشکل ہے۔