پشاور:ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا

Jul 18, 2023 | 16:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد )پشاور میں حیات آباد فیز6 میں دھماکا، 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل پہنچ گئیں۔دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا  ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار  تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

 حیات آباد دھماکے کی فوٹیج 24نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی گاڑی ایف سی کی گاڑی کے پاس آکر دھماکہ کرتی ہے۔