ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی سامنے آ گئی

Sep 11, 2026 | 13:01:PM
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسان عباسی ) سپارکو  نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کے نیا چاند 11 ستمبر کی صبح 8:27 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے  جبکہ 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آنے کی قومی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چاند عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جبکہ دیگر علاقوں میں اس کی رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ای بائیکس سکیم۔۔!طلبا و طالبات  کیلئےبڑی خوشخبری

فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اور باقاعدہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔