ای بائیکس سکیم؛طلبہ و طالبات کیلئے سکوٹی سکولز اور جین زی کاؤنٹرز قائم
ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹرسائیکل لائسنس اور6 ہزار 546 جوئنائل پرمٹ جاری کردیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبہ و طالبات کےلئے ای بائیکس سکیم کیلئے نئے سکوٹی سکولز اور جین زی کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے۔
ای بائیک اسکیم میں طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے 5-5 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کردیئے گئے،تمام لائسنس سینٹرز میں جین زی کاؤنٹرز بھی قائم کردیئے گئے ہیں،طلبہ وطالبات سے کہاگیاہے کہ وہ سکوٹی لائسنس کیلئے شناختی کارڈ، ب فارم اورگاڑدین کے ہمراہ تشریف لائیں۔
ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد موٹرسائیکل کے لائسنس ،6 ہزار 546 جوئنائل پرمٹ جاری کردیئے گئے،آبشار ڈرائیونگ سکول، لبرٹی خدمت مرکز،گریٹر اقبال پارک میں سکوٹی ٹریننگ سکول قائم کردیئے گئےہیں،اس کے علاوہ ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ میں بھی سکوٹی سکول قائم کئے گئے ہیں۔
سی ٹی اولاہور کے مطابق ایل او ایس فیروز پورڈ روڈ پر صرف خواتین کو فری سکوٹی چلانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے،ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے ہزاروں خواتین بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں، خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے کر انہیں خودمختار اور بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کی بیٹی علاقائی ڈائریکٹرعالمی ادارۂ صحت کے عہدے سے مستعفی
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ سکوٹی سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جارہی ہیں،خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔