اسحاق ڈار نے احمد امجد علی کو سویڈن میں نیا سفیر مقرر کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے حال ہی میں 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے، جن میں احمد امجد علی کو سویڈن (اسٹاک ہوم) میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے احمد امجد علی کی سویڈن میں بطور سفیر تعیناتی کا اعلان 12 فروری 2026 کو کیا گیا۔
احمد امجد علی اس وقت لاس اینجلس میں بطور قونصل جنرل خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ عراق میں سفیرِ پاکستان اور دبئی عرب امارات اور بریڈ فورڈ برطانیہ میں پاکستان کے قونسل جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
سویڈن میں تعینات سفیر پاکستان بلال حئی کی مدت مکمل ہونے کے بعد احمد امجد علی جلد اپنی ذمے داری سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:عاصم افتخار