اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:عاصم افتخار

Feb 18, 2026 | 09:56:AM
اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:عاصم افتخار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

 پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہودی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اسرائیل غیرقانونی اقدامات واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ نمیبیا ،شائقین کیلئے خوشی کی خبر آ گئی