سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 18, 2025 | 11:59:AM
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔

 یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے  کیلئے خوشخبری

مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، ایف آئی اے لاہور نے ضمنی چالان جمع کروا کررکھا ہے۔