نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں ،عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا: وزیر خزانہ 

Aug 18, 2025 | 11:41:AM
نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں ،عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا: وزیر خزانہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کرنیکی کوشش کرینگے۔

کراچی میں جاب فیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحتیوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لائیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر

وفاقی وزیر نے کہا کہ جاب فیئر پر سرکاری اور نجی ادارے موجود ہیں، جاب فیئر کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام ماحول فراہم کرنا ہے، مائیکرو استحکام سے گنجائش پیدا ہو رہی ہے، آئندہ چند سالوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔ 3 ایجنسیوں نے پہلی بار مل کر پاکستان پر اعتماد کیا۔