انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا

Oct 17, 2025 | 22:13:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ  جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام ریکارڈ کیاگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.11 روپے سے کم ہوکر 281.10 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.15 روپے ، یو اے ای درہم 77.58 روپے پر برقرار          رہا جبکہ یورو 1.42 روپے مہنگا ہوکر 332.49 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 56 پیسے مہنگا ہوکر 381.95 روپے کا ہوگیا  ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 75.64 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: