چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا  

Oct 17, 2025 | 20:54:PM
چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا  
کیپشن: انعام جیتنے والے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا جادو اب قسمت کے کھیل تک جا پہنچا ہے۔ مشی گن کی ایک خوش قسمت خاتون نے ChatGPT سے مدد لے کر پاور بال لاٹری کے وہ نمبر حاصل کیے جنہوں نے انہیں 1 لاکھ ڈالر(2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام دلوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، مشی گن کے شہر وائنڈاٹ (Wyandotte) سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروی (Tammy Carvey) نے بتایا کہ وہ صرف اسی وقت پاور بال لاٹری کھیلتی ہیں جب انعامی رقم بہت زیادہ ہو۔ ستمبر میں جب پاور بال جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تو انہوں نے آن لائن ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

کاروی کا کہنا تھا، ’’میں نے ChatGPT سے پاور بال کے لیے ایک سیٹ نمبرز مانگے اور انہی نمبرز سے ٹکٹ خریدا۔ قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور 6 ستمبر کی قرعہ اندازی میں ان کا ٹکٹ چار سفید بالز اور پاور بال سے میچ کر گیا، جس پر انہیں ابتدائی طور پر 50 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔ تاہم ’’پاور پلے‘‘ (Power Play) آپشن شامل ہونے کے باعث یہ رقم دوگنی ہو کر 1 لاکھ ڈالر بن گئی۔

کاروی نے بتایا کہ جب انہوں نے جیتنے والے نمبر چیک کیے تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ رقم ضرور ملی ہے، مگر جب لاٹری اکاؤنٹ میں لاگ اِن کیا تو پتا چلا کہ ان کی انعامی رقم دگنی ہوچکی ہے۔ ’’میں اور میرے شوہر دونوں مکمل طور پر حیران رہ گئے، یقین نہیں آرہا تھا کہ ChatGPT کے بتائے گئے نمبر واقعی جیت گئے ہیں۔‘‘

ٹیمی کاروی نے مزید بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنا گھر کا قرض اتاریں گی اور باقی رقم بچت کیلئے محفوظ کریں گی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ مصنوعی ذہانت نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہو، لیکن اس بار ChatGPT نے قسمت کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور ثابت کیا کہ کبھی کبھی ٹیکنالوجی واقعی ’’نصیب بدل‘‘ سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:یاسر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل