نئے صوبے،کیا عوام کی قسمت بدل دیں گے؟

تحریر: عدیل احمد

Aug 25, 2026 | 16:51:PM
نئے صوبے،کیا عوام کی قسمت بدل دیں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج کل پاکستان میں نئے صوبوں کی گونج زوروشور سے سُنائی دے دے رہی ہے ،،، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نئے صوبے بننے سے عوام کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟؟؟ اگر نہیں تو آج آپ کو نئے صوبوں سے عوام کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
انتظامی سہولت...
اگر پاکستان جیسے بڑے اور آبادی کے لحاظ سے گنجان ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھائی جائے تو کئی ممکنہ فوائد ہو سکتے ہیں ،،، جن میں سب سے پہلا فائدہ تو انتظامی سہولت کی صورت میں ہو سکتا ہے ،،، بڑے صوبوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے سے حکومت عوام کے زیادہ قریب آ سکتی ہے اور سرکاری کام نسبتاً تیزی سے ہو سکتے ہیں۔
پسماندہ علاقوں پر زیادہ توجہ...
بعض دور دراز اور پسماندہ علاقے جو موجودہ صوبائی دارالحکومت سے بہت فاصلے پر ہیں ،،، نیا صوبہ بننے سے ان علاقوں کے لیے الگ حکومت اور انتظامیہ بن سکتی ہے، جو مقامی مسائل پر زیادہ توجہ دے سکتی ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں بہتری...
کوئی بھی نیا صوبہ بننے سے صوبہ اپنے بجٹ کا بڑا حصہ مقامی سڑکوں، ہسپتالوں، اسکولوں، آبپاشی، صنعت اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ کرنے کی ترجیحات طے کر سکتا ہے ،،، یعنی دوز دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی اسپیڈ تیز ہو سکتی ہے۔

عوامی نمائندگی میں اضافہ...
کسی بھی نئے صوبے کا اپنا وزیراعلیٰ، صوبائی اسمبلی اور کابینہ ہو گی ،،، جس سے مقامی سیاسی نمائندگی بڑھ سکتی ہے اور مقامی سیاسی نمائندوں کے ساتھ عوام کا میل ملاپ بھی بڑھ سکتا ہے جس کا براہ راست فائدہ علاقے کے عوام کو ان کے مسائل کے حل کی صورت میں ہو سکتا ہے۔
ملازمتوں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ...
نیا صوبائی دارالحکومت اور سرکاری ادارے قائم ہونے سے انتظامی ملازمتیں، کاروبار، تعمیرات، تعلیم اور دیگر معاشی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
صوبائی دارالحکومتوں پر کم دباؤ...
بہت بڑے صوبوں میں تمام اہم ادارے ایک ہی شہر میں مرکوز ہوتے ہیں ،،، اور کسی بھی کام کے لیے لوگوں کو لمبا سفر کرنا پڑتا ہے ،،، نئے صوبے بننے سے انتظامی سرگرمیاں مختلف شہروں میں تقسیم ہو سکتی ہیں اور سرکاری کاموں کے لیے لمبا سفر کرنے سے جان چھوٹ سکتی ہے۔
مقامی مسائل کی بہتر سمجھ...
مختلف علاقوں کے مسائل اور ضروریات ایک جیسی نہیں ہوتیں ،،،  مثال کے طور پر پہاڑی، صحرائی، ساحلی اور زرعی علاقوں کے لیے ترقیاتی ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں،،،  چھوٹا صوبہ ان مخصوص ضروریات پر زیادہ توجہ دے سکتا ہے۔
وسائل کی منصفانہ تقسیم کا امکان...
اگر نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ ایک شفاف مالیاتی نظام بنایا جائے تو یہ ممکن ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ان کی ضروریات کے مطابق زیادہ مؤثر انداز میں وسائل مل سکیں۔
مختصر یہ کہ پاکستان جیسے بڑے ملک میں مناسب بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں تو حکمرانی عوام کے قریب، ترقیاتی منصوبہ بندی زیادہ مقامی اور پسماندہ علاقوں کی نمائندگی بہتر ہو سکتی ہے۔

نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر