سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ ناظم آبادعارضی طورپربند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درِ شہوار )کراچی میں بچوں کے دوسرے بڑے ہسپتال ’’سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ ناظم آباد‘‘ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ ناظم آباد بندکردیاگیاہے،ہسپتال کی ایمرجنسی ایک ماہ سے بندہے اور مریض بچوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا بچوں کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی
ہسپتال کے 400 ملازمین 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اورملازمین کامؤقف ہے کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں ہوں گی ہسپتال نہیں کھلے گا۔