وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

Oct 17, 2025 | 09:38:AM
وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی۔
 حکام نجکاری کمیشن کے مطابق فرسٹ ویمن بینک یو اے ای حکومت کی نامزد کمپنی کو تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرمیں فروخت کردیا گیاہے، فریقین کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط آج شام وزیراعظم آفس میں ہوں گے۔
بینک کے 82.64 فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو فروخت کیے گئے، خریدار کمپنی آئندہ پانچ سال میں 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی، بینک کی موجودہ ایکویٹی 3.2 ارب روپے، مزید6.8ارب روپے شامل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر فرد جرم عائد
حکام کے مطابق فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی، شیخ طحنون بن زاید النہیان کی زیر قیادت انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدارہے، فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے،معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ کو 10 فیصد ملازمین کی فوری چھانٹی کی اجازت ہوگی، باقی عملہ ڈیڑھ سال تک محفوظ، برانچز 42 سے بڑھا کر 200 کرنے کا منصوبہ ہے۔