ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر فرد جرم عائد

Oct 17, 2025 | 09:22:AM
ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیرقومی سلامتی جان بولٹن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات منتقل کرنےکا الزام ہے، اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن نےحساس دستاویزات ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس پر بھیجیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ 2021 میں ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے ان حساس معلومات کو چُرایا۔
ایف بی آئی کے مطابق بولٹن کے نمائندے نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ اکاؤنٹ میں خفیہ سرکاری معلومات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:2026 میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہو گی؟ اہم پیشگوئی
دوسری جانب جان بولٹن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر عائد مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔
واضح  رہے کہ جان بولٹن 2018 سے 2019 تک صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے، تاہم پالیسی اختلافات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔