ڈائریکٹرابوعلیحہٰ کی فلم’’میرالیاری‘‘کالاہور میں رنگارنگ پریمیئر
عائشہ عمر،دنانیرمبین،نیئراعجاز،سمعیہ ممتازسمیت شوبزستاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ڈائریکٹر ابوعلیحہٰ کی فلم’’میرالیاری‘‘کا لاہور میں رنگارنگ پریمیئر ہوا۔
لاہور کے مقامی سینمامیں ہونےوالے اس پریمیئرمیں فلم کی کاسٹ میں شامل عائشہ عمر،دنانیرمبین،نیئراعجازاورسمعیہ ممتازکے علاوہ شوبزستاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزادرفیق،فلم پروڈیوسر صفدرملک،معروف اداکاروکامیڈین قیصرپیا،گلوکارولی حامدعلی خان،گلوکار نعمان جاوید ،شیخ عابدرشیداوردیگر شامل تھے۔
’’میرالیاری ‘‘کے نمایاں فنکاروں میں عائشہ عمر،دنانیرمبین،نیئراعجاز،سمعیہ ممتاز،عدنان شاہ ٹیپواوردیگر شامل ہیں۔ابوعلیحہٰ نے فلم کا سکرپٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی ہیں،عائشہ عمرفلم کی ایگزیکٹوپروڈیوسرہیں۔
ڈائریکٹرابوعلیحہٰ کااس موقع پر کہناتھاکہ ’’میرالیاری‘‘ایک منفردکہانی پر مبنی فلم ہے،میں نے عائشہ عمر اوردنانیرمبین کے ساتھ مل کرایک اچھی کوشش کی ہے،یہ فلم بین الاقوامی فلمی میلوں میں پہلے ہی اپنالوہامنواچکی ہے،سندھ حکومت نے اس فلم کے لئے بھرپور تعاون کیاہے،ہم اس فلم کوتعلیمی اداروں میں بھی دکھائیں گے۔
دنیانیرمبین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرالیاری‘‘پاکستان کی کہانی ہے یہ لیاری کی کہانی ہے جس میں لڑکیوں کے فٹ بال کھیلنے کے شوق کوموضوع بنایاگیاہے ۔

نیئراعجاز نے کہاکہ مجھے فلم بینوں نے اس فلم میں بھی بہت پسندکیاہے،اس میں میں نے بالکل منفرد کردارکیاہےجہاں تک لیاری کے لہجے کاتعلق ہے تو میرابنیادی تعلق چونکہ کوئٹہ سے ہے اس لئے بلوچی زبان سے میں پہلے سے واقف ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:صحیفہ جبار خٹک نئی ویڈیوکے باعث شدیدتنقیدکی زدمیں آگئیں
معروف اداکارہ سمیعہ ممتاز نے کہاکہ میرالیاری جانے کاپہلاتجربہ تھا،فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا،لیاری کے لوگوں نے ہمیں عکس بندی کے دوران بہت پیاردیااگرچہ ہم نے شدیدگرمی میں فلم کی شوٹنگ کی تھی۔
معروف اداکارہ اورفلم کی ایگزیکٹوپروڈیوسر عائشہ عمر نےاس موقع پر کہاکہ ہم نے ’’میرالیاری‘‘میں صحیح لیاری دکھانے کی کوشش کی ہے۔