جناح ہاؤس تباہ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جہانگیر ترین

May 17, 2023 | 14:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم )پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ آج ہم جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور دیکھا یہاں کیا کیا گیا،بہت افسوس ہے مگر افسوس سے زیادہ دکھ ہے جہنوں نے جناح ہاؤس کا کیا حال کیا۔سب کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی پاکستان میں گزاری سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جناح صاحب کے ہاؤس پر ایسا کچھ ہوسکتا ہے،قومی اثاثے کے ساتھ جنہوں نےایسا کیا ان کو کیفرکردار  تک پہنچانا ہے،کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب میں نہیں۔

ضرور پڑھیں :’جناح ہاؤس میں حملے کے وقت پی ٹی آئی کارکن دیکھے‘
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ ان کو عقل دے سمجھ دے ،75 سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ 10 سال گزرارے۔ اتنا وقت اس لیے دیا کہ ملک کو بہتربنایا جائے،جتنی جدوجہد کی ایسا کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا،ہم سب اسکی مذمت کرتے ہیں ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے،نئی پارٹی کا ابھی سوچا نہیں مگر یہاں سیاسی بات کرنے کا موقع نہیں۔